🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابُ قُدُومُ الأَشْعَرِيِّينَ وَأَهْلِ الْيَمَنِ:
باب: قبیلہ اشعر اور اہل یمن کی آمد کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q4384
وَقَالَ أَبُو مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ".
‏‏‏‏ اور ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ اشعری لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان میں سے ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: Q4384]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4384
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَكَثْنَا حِينًا مَا نُرَى ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ كَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ".
مجھ سے عبداللہ بن محمد اور اسحاق بن نصر نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابواسحاق عمرو بن عبداللہ نے، ان سے اسود بن یزید نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ میں اور میرے بھائی ابورحم یا ابوبردہ یمن سے آئے تو ہم (ابتداء میں) بہت دنوں تک یہ سمجھتے رہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور ان کی والدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہما دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہیں کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں رات دن بہت آیا جایا کرتے تھے اور ہر وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4384]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں اور میرا بھائی یمن سے آئے ہیں۔ ہم کچھ عرصہ (مدینہ طیبہ میں) ٹھہرے۔ ہم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ان کی والدہ ماجدہ کو اہل بیت ہی سے گمان کرتے تھے کیونکہ یہ حضرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر بکثرت آتے جاتے اور آپ کے ہاں اکثر رہتے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4384]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو موسى الأشعريصحابي مشهور
👤←👥الأسود بن يزيد النخعي
Newالأسود بن يزيد النخعي ← أبو موسى الأشعري
مخضرم ، ثقة ، مكثر ، فقيه
👤←👥أبو إسحاق السبيعي
Newأبو إسحاق السبيعي ← الأسود بن يزيد النخعي
ثقة مكثر عابد , اختلط بآخره
👤←👥زكريا بن أبي زائدة الوادعي
Newزكريا بن أبي زائدة الوادعي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة ، وكان يدلس
👤←👥يحيى بن زكريا بن أبي زائدة
Newيحيى بن زكريا بن أبي زائدة ← زكريا بن أبي زائدة الوادعي
ثقة متقن
👤←👥يحيى بن آدم
Newيحيى بن آدم ← يحيى بن زكريا بن أبي زائدة
ثقة حافظ فاضل
👤←👥إسحاق بن إبراهيم بن نصر زكار
Newإسحاق بن إبراهيم بن نصر زكار ← يحيى بن آدم
صدوق
👤←👥عبد الله بن محمد المسندي
Newعبد الله بن محمد المسندي ← إسحاق بن إبراهيم بن نصر زكار
ثقة حافظ ، جمع المسند
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4384 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4384
حدیث حاشیہ:
حضرت ابو موسی اشعری ؓ دوسرے یمن والوں کے ساتھ پہلے حبش پہنچ گئے تھے۔
وہاں سے جعفر بن ابی طالب ؓ کے ساتھ ہو کر خدمت نبوی میں تشریف لائے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4384]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4384
حدیث حاشیہ:
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ اپنے بھائی کے ہمراہ غزوہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے ان کے بھائی کی کنیت ابو رہم اور ابو بردہ ہے۔
اسی طرح حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ کی والدہ کا نام اُم عبد بنت عبدود ؓ ہے۔
اس حدیث سے حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ماجدہ کی فضیلت معلوم ہوتی ہے ان حضرات کا بکثرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آنا جانا تھا اجنبی آدمی یہ خیال کرتا تھا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ اور ان کے افراد ہیں۔
(عمدة القاري: 348/12)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4384]

Sahih Bukhari Hadith 4384 in Urdu