🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب:
باب:۔۔۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q4708
n
‏‏‏‏ . [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: Q4708]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4708
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَالْكَهْفِ، وَمَرْيَمَ:" إِنَّهُنَّ مِنَ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ، وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي، فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" يَهُزُّونَ"، وَقَالَ غَيْرُهُ: نَغَضَتْ سِنُّكَ، أَيْ تَحَرَّكَتْ.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے، ان سے ابواسحاق عمرو بن عبیداللہ سبیعی نے بیان کیا، کہا کہ میں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے سنا، کہا کہ میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے سورۃ بنی اسرائیل، سورۃ الکہف اور سورۃ مریم کے متعلق کہا کہ یہ اول درجہ کی عمدہ نہایت فصیح و بلیغ سورتیں ہیں اور میری پرانی یاد کی ہوئی (آیت) «فسينغضون‏» کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اپنے سر ہلائیں گے اور دوسرے لوگوں نے کہا کہ یہ «نغضت سنك» سے نکلا ہے یعنی تیرا دانت ہل گیا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4708]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے سورہ بنی اسرائیل، سورہ کہف اور سورہ مریم کے متعلق فرمایا: یہ اول درجے کی عمدہ سورتوں میں سے ہیں اور یہ میری پرانی یاد کی ہوئی ہیں۔ ﴿فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ﴾ [سورة الإسراء: 51] کے بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ «فَسَيُنْغِضُونَ» کے معنی ہیں: وہ اپنا سر ہلائیں گے۔ اور ان کے علاوہ دوسروں نے کہا ہے کہ یہ لفظ «نَغَضَتْ سِنُّكَ» سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں: تیرا دانت ہل گیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4708]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن يزيد النخعي، أبو بكر
Newعبد الرحمن بن يزيد النخعي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← عبد الرحمن بن يزيد النخعي
ثقة مكثر
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥آدم بن أبي إياس، أبو الحسن
Newآدم بن أبي إياس ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4708 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4708
حدیث حاشیہ:

عتاق کے معنی عمدہ اور قدیم دونوں ہیں۔
چونکہ یہ سورتیں عجیب و غریب واقعات پر مشتمل ہیں اور ان سے سبق آموز عبرتیں حاصل ہوتی ہیں اور یہ واقعات زمانہ قدیم سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے دونوں معنی درست ہیں۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ ان سورتوں کے ساتھ شوق اور شفقت ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ یہ سورتیں میرے محفوظات قدیم میں سے ہیں اور عرصہ دراز سے میرے دماغ پر نقش ہیں۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4708]

Sahih Bukhari Hadith 4708 in Urdu