صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب: {وانشق القمر وإن يروا آية يعرضوا} :
باب: آیت «وانشق القمر وإن يروا آية يعرضوا» کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 4867
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" سَأَلَ أَهْلُ مَكَّةَ أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً، فَأَرَاهُمُ انْشِقَاقَ الْقَمَرِ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے یونس بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مکہ والوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ دکھانے کو کہا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چاند کے پھٹ جانے کا معجزہ دکھایا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4867]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی دکھانے کی فرمائش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چاند کے دو ٹکڑے ہو جانے کا معجزہ دکھایا۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4867]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Bukhari Hadith 4867 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري