🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. سورة {إنا أعطيناك الكوثر} :
باب: سورۃ «إنا أعطيناك الكوثر» کی تفسیر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4966
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ قَالَ:" فِي الْكَوْثَرِ هُوَ الْخَيْرُ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ، قَالَ أَبُو بِشْرٍ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: فَإِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: النَّهَرُ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ مِنَ الْخَيْرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ".
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا، ان سے ابوالبشر نے بیان کیا، ان سے سعید بن جبیر نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کوثر کے متعلق کہ وہ خیر کثیر ہے جو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی ہے۔ ابوبشر نے بیان کیا کہ میں نے سعید بن جبیر سے عرض کی، لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے جنت کی ایک نہر مراد ہے؟ سعید نے کہا کہ جنت کی نہر بھی اس خیر کثیر میں سے ایک ہے جو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4966]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے «الْكَوْثَرَ» کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: اس سے مراد خیرِ کثیر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی ہے۔ (راویِ حدیث) ابوبشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے کہا: لوگوں کا تو خیال ہے کہ اس سے جنت کی ایک نہر مراد ہے؟ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے جواب دیا: جنت کی نہر بھی اس خیرِ کثیر سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4966]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة ثبت
👤←👥جعفر بن أبي وحشية اليشكري، أبو بشر
Newجعفر بن أبي وحشية اليشكري ← سعيد بن جبير الأسدي
ثقة
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← جعفر بن أبي وحشية اليشكري
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم العبدي ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4966 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4966
حدیث حاشیہ:
صحیح مسلم میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ کوثر ایک نہر ہے جس کو اللہ نے مجھے عطا فرمایا ہے۔
عمومی تفسیر لفظ خیر کثیر سے بھی کی گئی ہے۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں وقد نقل المفسرون في الکوثر أقوالا غیر ھذین تزید علی العشرة الخ یعنی مفسرین نے کوثر کی تفسیر میں دس سے بھی زیادہ قول نقل کئے ہیں نبوت، قرآن، اسلام، توحید، کثرت اتباع، ایثار، رفع ذکر، نور قلب، شفاعت، معجزات، اجابت دعا، فقہ فی الدین، صلوات الخمس، ان سب کو کوثر کی تفسیر میں نقل کیا گیا ہے۔
حقیقت میں اس سے حوض کوثر مراد ہے اور ضمنی طور پر یہ ساری خوبیاں جو مذکور ہوئی ہیں اللہ نے اپنے حبیب کو عطا فرمائی ہیں جن کو خیر کثیر کے تحت لفظ کوثر سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔
تفصیل کے لئے فتح الباری کا مطا لعہ کیا جائے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4966]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4966
حدیث حاشیہ:
کوثر، لغوی اعتبار سے کثرت سے ہے۔
اس سے مراد خیر کثیر ہے جیسا کہ آگے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کیا ہے۔
اس میں ایسا عموم ہے جس میں دوسرے معانی بھی آجاتےہیں، جیسا کہ جنت میں نہر کوثر بھی اس خیر کثیر کا حصہ ہے، اسی طرح حدیث میں حوض کوثر کو بھی اس کامصداق بتایا گیا ہے۔
اہل ایمان جنت میں جانے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے اس کا پانی پئیں گے۔
(صحیح البخاري، الرقاق، حدیث: 6579)
اس حوض میں پانی اس جنت والی نہر سے آ رہا ہوگا۔
اسی طرح دنیا کی فتوحات، آپ کے مقام کی رفعت وبلندی اور آپ کا ذکر دوام بھی خیر کثیر میں آ جاتا ہے۔
واللہ اعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4966]

Sahih Bukhari Hadith 4966 in Urdu