🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ النَّحْرِ وَالذَّبْحِ:
باب: نحر اور ذبح کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5512
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ:" نَحَرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا فَأَكَلْنَاهُ". تَابَعَهُ وَكِيعٌ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ فِي النَّحْرِ.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے ہشام نے، ان سے فاطمہ بنت منذر نے کہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم نے ایک گھوڑے کو نحر کیا (اس کے سینے کے اوپر کے حصہ میں چھری مار کر) پھر اسے کھایا۔ اس کی متابعت وکیع اور ابن عیینہ نے ہشام سے «نحر‏.‏» کے ذکر کے ساتھ کی۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5512]
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے ایک دوسری روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں گھوڑا نحر کیا اور اس کا گوشت کھایا۔“ وکیع اور ابن عیینہ نے ہشام سے لفظ «نَحْر» بیان کرنے میں جریر کی متابعت کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5512]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
7271

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥هشام بن عروة بن الزبيرثقة فقيه ربما دلس
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← هشام بن عروة بن الزبير
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
👤←👥وكيع بن الجراح
Newوكيع بن الجراح ← سفيان بن عيينة
ثقة حافظ عابد
👤←👥أسماء بنت أبي بكر
Newأسماء بنت أبي بكر ← وكيع بن الجراح
من كبار الصحابة
👤←👥فاطمة بنت المنذر بن الزبير بن العوام
Newفاطمة بنت المنذر بن الزبير بن العوام ← أسماء بنت أبي بكر
ثقة
👤←👥هشام بن عروة بن الزبير
Newهشام بن عروة بن الزبير ← فاطمة بنت المنذر بن الزبير بن العوام
ثقة فقيه ربما دلس
👤←👥جرير بن عبد الحميد
Newجرير بن عبد الحميد ← هشام بن عروة بن الزبير
ثقة صحيح الكتاب ، قيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه
👤←👥قتيبة بن سعيد
Newقتيبة بن سعيد ← جرير بن عبد الحميد
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5512 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5512
حدیث حاشیہ:
گھوڑے کا نحر اور ذبیحہ دونوں جائز ہے اور اس کا گوشت حلال ہے، مگر چونکہ جہاد میں اس کی زیادہ ضرورت ہے اس لیے اس کو کھانے کا عام معمول نہیں ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5512]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5512
حدیث حاشیہ:
(1)
ذبح کرنے میں گھوڑے کا وہی حکم ہے جو گائے کا ہے، یعنی اسے نحر اور ذبح کرنا جائز ہے لیکن بہتر ہے کہ اسے ذبح کیا جائے۔
(2)
ان احادیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نحر پر ذبح کا اور ذبح پر نحر کا اطلاق صحیح ہے، چنانچہ پہلی اور تیسری روایت میں گھوڑے کے لیے نحر اور دوسری روایت میں ذبح کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
بہرحال گھوڑا حلال جانور ہے، اسے نحر کرنا اور ذبح کرنا دونوں جائز ہیں۔
چونکہ جہاد میں اس کی ضرورت رہتی ہے، اس لیے اسے کھانے کا عام معمول نہیں ہے۔
واللہ أعلم (3)
امام بخاری رحمہ اللہ نے عنوان میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک اثر کا حوالہ دیا ہے کہ حلق اور نرخرے میں ذبح ہوتا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سلسلے میں ایک حدیث کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں ہے:
”اگر تو اس کی ران میں بھی تیر وغیرہ مار دے تو کافی ہے۔
“ (سنن ابن ماجة، الذبائح، حدیث: 3184)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5512]

Sahih Bukhari Hadith 5512 in Urdu