🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. باب فى الهدي الصالح:
باب: اچھے چال چلن کے بارے میں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6098
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُخَارِقٍ، سَمِعْتُ طَارِقًا، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ" إِنَّ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مخارق نے، انہوں نے کہا میں نے طارق سے سنا، کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا بلاشبہ سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ (چال چلن) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6098]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥طارق بن شهاب البجلي، أبو عبد الله
Newطارق بن شهاب البجلي ← عبد الله بن مسعود
له رؤية
👤←👥مخارق بن أبي المخارق، أبو سعيد
Newمخارق بن أبي المخارق ← طارق بن شهاب البجلي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← مخارق بن أبي المخارق
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥هشام بن عبد الملك الباهلي، أبو الوليد
Newهشام بن عبد الملك الباهلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6098 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6098
حدیث حاشیہ:
اقبال مرحوم نے اس حدیث کے مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے۔
بہ مصطفی برساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست دگر باد نرسید ی تمام بو لہی استدین یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم بہ قدم چلا جائے اس کے علاوہ ابو لہب کا دین ہے وہ دین محمدی نہیں ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6098]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6098
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حدیث موقوف ہے، بعض روایات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان الفاظ میں مروی ہے:
اچھی بات تو کتاب اللہ ہے اور بہترین سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے۔
(مسند أحمد: 319/3) (2)
اصل دین یہی ہے کہ تمام معاملات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار کو اختیار کیا جائے، اس کے علاوہ دین محمدی نہیں بلکہ ابو لہب کا طریقہ ہے، علامہ اقبال نے خوب کہا ہے:
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6098]