صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. باب البكران يجلدان وينفيان:
باب: غیرشادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں اور ملک بدر کیا جائے۔
حدیث نمبر: 6832
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ، ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ.
ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جلا وطن کیا تھا پھر یہی طریقہ قائم ہو گیا۔ [صحيح البخاري/كتاب المحاربين/حدیث: 6832]
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے زانی کو جلاوطن کیا تھا، پھر یہ طریقہ جاری رہا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المحاربين/حدیث: 6832]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفص | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← عمر بن الخطاب العدوي | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6832 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6832
حدیث حاشیہ:
ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔
ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔
ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔
ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6832]
Sahih Bukhari Hadith 6832 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عمر بن الخطاب العدوي