🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ رُؤْيَا اللَّيْلِ:
باب: رات کے خواب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7000
حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي أُرِيتُ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ، وَتَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، أَوْ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ شُعَيْبٌ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ مَعْمَرٌ لَا يُسْنِدُهُ حَتَّى كَانَ بَعْدُ.
ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یونس نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا کہ میں نے رات کو خواب دیکھا ہے اور انہوں نے واقعہ بیان کیا اور اس روایت کی متابعت سلیمان بن کثیر، زہری کے بھتیجے اور سفیان بن حسین نے زہری سے کی، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، اور زبیدی نے زہری سے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے اور ان سے ابن عباس یا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور شعیب اور اسحاق بن یحییٰ نے زہری سے بیان کیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے، اور معمر نے اسے متصلاً نہیں بیان کیا لیکن بعد میں متصلاً بیان کرنے لگے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 7000]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: ”میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے“ پھر اس حدیث کو بیان کیا۔ اس روایت کی متابعت سلیمان بن کثیر، زہری کے بھتیجے، اور سفیان بن حسین نے زہری سے کی ہے، انہوں نے عبید اللہ سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ زبیدی نے زہری سے بیان کیا، ان سے عبید اللہ نے، ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ یا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔ شعیب اور اسحاق بن یحییٰ نے زہری سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔ معمر رحمہ اللہ پہلے اسے سند کے ساتھ بیان نہیں کرتے تھے لیکن اس کے بعد سند کے ساتھ ذکر کرنے لگے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 7000]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥الزهري
Newالزهري ← أبو هريرة الدوسي
الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته
👤←👥إسحاق بن يحيى بن علقمة العوصي
Newإسحاق بن يحيى بن علقمة العوصي ← الزهري
صدوق
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الحمصي
Newشعيب بن أبي حمزة الحمصي ← إسحاق بن يحيى بن علقمة العوصي
ثقة عابد
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← شعيب بن أبي حمزة الحمصي
الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥عبد الله بن عباس
Newعبد الله بن عباس ← أبو هريرة الدوسي
أحد المكثرين من الصحابة
👤←👥عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود
Newعبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود ← عبد الله بن عباس
ثقة فقيه ثبت
👤←👥الزهري
Newالزهري ← عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود
الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته
👤←👥محمد بن الوليد بن عامر الزبيدي
Newمحمد بن الوليد بن عامر الزبيدي ← الزهري
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن عباس
Newعبد الله بن عباس ← محمد بن الوليد بن عامر الزبيدي
أحد المكثرين من الصحابة
👤←👥عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود
Newعبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود ← عبد الله بن عباس
ثقة فقيه ثبت
👤←👥الزهري
Newالزهري ← عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود
الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته
👤←👥سفيان بن حسين المعلم
Newسفيان بن حسين المعلم ← الزهري
ثقة في غير الزهري باتفاقهم
👤←👥محمد بن عبد الله بن مسلم ابن أخي الزهري
Newمحمد بن عبد الله بن مسلم ابن أخي الزهري ← سفيان بن حسين المعلم
صدوق له أوهام
👤←👥سليمان بن كثير الأصيد
Newسليمان بن كثير الأصيد ← محمد بن عبد الله بن مسلم ابن أخي الزهري
لا بأس به في غير الزهري
👤←👥عبد الله بن عباس
Newعبد الله بن عباس ← سليمان بن كثير الأصيد
أحد المكثرين من الصحابة
👤←👥عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود
Newعبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود ← عبد الله بن عباس
ثقة فقيه ثبت
👤←👥الزهري
Newالزهري ← عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود
الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته
👤←👥يونس بن يزيدالأيلي
Newيونس بن يزيدالأيلي ← الزهري
ثقة ، إلا أن في روايته عن الزهري وهما قليلا ، وفي غير الزهري خطأ
👤←👥الليث بن سعد
Newالليث بن سعد ← يونس بن يزيدالأيلي
ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور
👤←👥يحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي
Newيحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي ← الليث بن سعد
ثقة في الليث ، وتكلموا في سماعه من مالك
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7000 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7000
حدیث حاشیہ:
پورا واقعہ آگے باب میں من لم یری الرؤ یا لأول عابر الخ‘ میں مذکور ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7000]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7000
حدیث حاشیہ:
1۔
اس متابعت کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے فرماتے تھے:
”تم میں سے جس نے خواب دیکھا ہووہ بیان کرے، میں اس کی تعبیر کرتا ہوں۔
ایک آدمی نے کہا:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آج رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔
۔
۔
(صحیح مسلم، الرؤیا، حدیث: 5928(2269)
2۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے انتہائی اختصار کے ساتھ اس حدیث کو بیان کیا ہے کیونکہ اس میں رات کے وقت خواب دیکھنے کا ذکر تھا، اس کی مکمل وضاحت ہم آئندہ حدیث: 7046 میں کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7000]

Sahih Bukhari Hadith 7000 in Urdu