الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ الْعُرَفَاءِ لِلنَّاسِ:
باب: لوگوں کے چودھری یا نقیب بنانا۔
حدیث نمبر: 7176
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّمَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ، وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، أَخْبَرَاهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ حِينَ أَذِنَ لَهُمُ الْمُسْلِمُونَ فِي عِتْقِ سَبْيِ هَوَازِنَ:" إِنِّي لَا أَدْرِي مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنْ، فَارْجِعُوا حَتَّى يَرْفَعَ إِلَيْنَا عُرَفَاؤُكُمْ أَمْرَكُمْ، فَرَجَعَ النَّاسُ، فَكَلَّمَهُمْ عُرَفَاؤُهُمْ، فَرَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ النَّاسَ قَدْ طَيَّبُوا وَأَذِنُوا".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا، ان سے ان کے چچا موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا اور انہیں مروان بن حکم اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہم نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، جب مسلمانوں نے قبیلہ ہوازن کے قیدیوں کو آزاد کرنے کی اجازت دی تو فرمایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ تم میں سے کس نے اجازت دی ہے اور کس نے نہیں دی ہے۔ پس واپس جاؤ اور تمہارا معاملہ ہمارے پاس تمہارے نقیب یا چودھری اور تمہارے سردار لائیں۔ چنانچہ لوگ واپس چلے گئے اور ان کے ذمہ داروں نے ان سے بات کی اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آ کر اطلاع دی کہ لوگوں نے دلی خوشی سے اجازت دے دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7176]
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہیں مروان بن حکم اور حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ جب مسلمانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوازن کے قیدی آزاد کر دینے کے متعلق کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ تم میں سے کس نے اجازت دی ہے اور کس نے نہیں دی۔ اب تم واپس چلے جاؤ یہاں تک کہ تمہارے نمبردار تمہارا معاملہ ہم تک پہنچائیں۔“ چنانچہ لوگ واپس چلے گئے اور ان کے درمیان ذمہ داران نے ان سے گفتگو کی۔ پھر انہوں نے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ لوگوں نے اپنے دل کی خوشی سے اجازت دے دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7176]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥المسور بن مخرمة | له ولأبيه صحبة | |
👤←👥مروان بن الحكم بن أبي العاص مروان بن الحكم بن أبي العاص ← المسور بن مخرمة | لا تثبت له صحبة قال عروة بن الزبير : مروان لا يتهم في الحديث | |
👤←👥عروة بن الزبير عروة بن الزبير ← مروان بن الحكم بن أبي العاص | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥الزهري الزهري ← عروة بن الزبير | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥موسى بن عقبة موسى بن عقبة ← الزهري | ثقة فقيه ، إمام في المغازي | |
👤←👥إسماعيل بن إبراهيم بن عقبة الأسدي إسماعيل بن إبراهيم بن عقبة الأسدي ← موسى بن عقبة | ثقة ، تكلم فيه بلا حجة | |
👤←👥إسماعيل بن أبي أويس إسماعيل بن أبي أويس ← إسماعيل بن إبراهيم بن عقبة الأسدي | صدوق ، أخطأ في أحاديث من حفظه |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7176 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7176
حدیث حاشیہ:
مخصوص لوگوں کے منتظم اور چودھری کو عریف کہتے ہیں۔
ایک حدیث میں ہے کہ عریف، جہنم میں جائیں گے اور امراء کے لیے بھی ہلاکت ہے۔
(مسند ذحمد: 352/2)
اس سے مراد وہ منتظم ہیں جو حد سے گزرنے والے اور ظلم وستم ڈھانے والے ہوں۔
مطلق طور پرعرفاء قابل مذمت نہیں ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس نظام کی اجازت دی ہے۔
کوئی آدمی اکیلا امور مملکت نہیں چلا سکتا، اسے نچلی سطح پرعرفاء (ناظم وغیرہ)
کی ضرورت ہے جو لوگوں کی ضروریات اوران کے مسائل حاکم اعلیٰ تک پہنچائیں اورحکومت کے قوانین وہدایات عام لوگوں تک پہنچائیں، چنانچہ ابن بطال نے لکھا ہے کہ مذکورہ حدیث میں عرفاء اور منتظم حضرات کی مشروعیت کا بیان ہے کیونکہ امام وقت تمام معاملات براہ راست نہیں چلا سکتا۔
اس نظام کی اسے ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے معاملات کو احسن انداز میں بروقت نمٹایا جاسکے اور انھیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(فتح الباري: 210/13)
مخصوص لوگوں کے منتظم اور چودھری کو عریف کہتے ہیں۔
ایک حدیث میں ہے کہ عریف، جہنم میں جائیں گے اور امراء کے لیے بھی ہلاکت ہے۔
(مسند ذحمد: 352/2)
اس سے مراد وہ منتظم ہیں جو حد سے گزرنے والے اور ظلم وستم ڈھانے والے ہوں۔
مطلق طور پرعرفاء قابل مذمت نہیں ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس نظام کی اجازت دی ہے۔
کوئی آدمی اکیلا امور مملکت نہیں چلا سکتا، اسے نچلی سطح پرعرفاء (ناظم وغیرہ)
کی ضرورت ہے جو لوگوں کی ضروریات اوران کے مسائل حاکم اعلیٰ تک پہنچائیں اورحکومت کے قوانین وہدایات عام لوگوں تک پہنچائیں، چنانچہ ابن بطال نے لکھا ہے کہ مذکورہ حدیث میں عرفاء اور منتظم حضرات کی مشروعیت کا بیان ہے کیونکہ امام وقت تمام معاملات براہ راست نہیں چلا سکتا۔
اس نظام کی اسے ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے معاملات کو احسن انداز میں بروقت نمٹایا جاسکے اور انھیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(فتح الباري: 210/13)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7176]
Sahih Bukhari Hadith 7176 in Urdu
مروان بن الحكم بن أبي العاص ← المسور بن مخرمة