🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

نیند سے بیدار ہونے کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1079
الحمد لله الذى خلق النوم واليقظة، الحمد لله الذى بعثنى سالما سويا، أشهد أن الله يحى الموتى وهو على كل شىء قدير
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نیند سے بیدار ہوتے وقت یہ دعا پڑھتا ہے: «الحمد لله الذى خلق النوم واليقظة، الحمد لله الذى بعثنى سالما سويا، أشهد أن الله يحى الموتى وهو على كل شىء قدير» اللہ تعالیٰ اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ میرے بندے نے سچ کہا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1079]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
[الكلم الطيب للألباني 13] ، [الأذكار للنووي 41] ، [ابن السني 13] ، شیخ سلیم ہلالی نے اسے بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 77/1]
اسی طرح شیخ محمد بن ریاض اللبابیدی نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على عمل اليوم و الليلة لابن السني ص: 13] ، اس روایت کی سند میں محمد بن عبیداللہ راوی متروک ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے متروک کہا ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں نے اس کی حدیث کو ترک کر دیا تھا۔
امام ابن معین رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی حدیث نہیں لکھی جاتی۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے غیر ثقہ قرار دیا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف الحدیث کہا ہے۔ دیکھئے: [التقريب 6877] ، [العلل 90/1] ، [تاريخ الدوري 529/2] ، [الضعفاء 521] ، [المجروحين 246/2] ، [الجرح و التعديل 1/8]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1079 in Urdu