🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

چور کو حد لگ جائے تو وہ مال کا ضامن نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1139
لا يغرم السارق اذا أقيم عليه الحد
”جب چور پر حد قائم کر دی جائے تو پھر مال کی ضمانت اس پر نہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس روایت کے متعلق امام نسائی نے وضاحت فرمائی ہے کہ یہ منقطع ہے، اور امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [بلوغ المرام 262/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف نسائي 4984]
شیخ ابواسحاق حوینی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [النافلة في الأحاديث الضعيفة والباطلة ص: 69]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1139 in Urdu