🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ظالم حکمرانوں سے بچنے کا طریقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
سيكون فى اخر الزمان أمراء جورة فمن خاف سوطهم وسيفهم فلا يأمرهم ولا ينهاهم
”عنقریب آخری زمانے میں ظالم حکمران ہوں گے، پس جو ان کے کوڑے اور ان کی تلوار سے خائف ہو وہ نہ تو انہیں (نیکی کا) حکم دے اور نہ ہی انہیں (برائی سے) روکے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ، علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا ہے کہ اس کی سند میں اسماعیل بن یحییٰ تیمی راوی کذاب ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 210] ، [تذكرة الموضوعات ص: 183] ، [تنزيه الشريعة 285/2]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1168 in Urdu