🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 438
اذا قضي الامام الصلاة وقعد فاحدث قبل ان يتكلم فقد تمت صلاته
”جب امام نماز مکمل کر کے بیٹھے اور کلام کرنے سے پہلے بے وضو ہو جائے تو اس کی نماز پوری ہو گئی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 438]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف أبوداؤد 122] ، [ترمذي 408] ، اس حدیث کی سند میں عبدالرحمٰن بن زیاد بن انعم افریقی راوی ہے کہ جسے بعض اہل علم نے ضعیف کہا ہے۔ [نيل الأوطار 143/2]
امام نووی رحمہ الله رقمطراز ہیں کہ حفاظ کا اتفاق ہے کہ یہ راوی ضعیف ہے۔ [المجموع 462/3]
امام ترمذی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس روایت کی سند قوی نہیں۔ [نصب الراية 63/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 438 in Urdu