مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
افطاری کے وقت دس لاکھ افراد کی جہنم سے آزادی
حدیث نمبر: 621
ان الله فى كل ليلة من رمضان عند الإفطار الف الف عتيق من النار
”اللہ تعالیٰ رمضان کی ہر رات افطاری کے وقت دس لاکھ افراد جہنم سے آزاد کرتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 621]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [ الفوائد المجموعة ص: 89] ، [اللآلى المصنوعة: 2/ 87]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [ الموضوعات: 191/2 ]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 70]
علامہ ابن عراق رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ثابت نہیں۔ [تنزيه الشريعةالمرفوعه: 184/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔ [ ضعيف الترغيب والترهيب: 594]

الحكم على الحديث:
موضوع
1 .....
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 621 in Urdu