مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
تین آدمی کھانے پینے کے سوال سے مستثنیٰ
حدیث نمبر: 623
ثلاثة لا يسألون عن نعيم المطعم والمشرب ؛ المفطر والمتسحر وصاحب الضيف
”تین آدمیوں سے (روز قیامت) کھانے پینے کی چیزوں کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔ ① افطاری کر نے والا ② سحری کھانے والا ③ مہمان نوازی کرنے والا“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 623]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی، علامہ طاہر پٹنی اور علامہ ابن عراق رحمها الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں مجاشع راوی ہے جو حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ [ الفوائد المجموعة ص: 90 ] ، [تذكرة الموضوعات ص: 70] ، [تنزيه الشريعة: 201/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔ [ السلسلة الضعيفة: 1980]

الحكم على الحديث:
موضوع
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 623 in Urdu