مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
کسی تکلیف کی بناء پر موت کی آرزو کرنے کی کراہت اور دعا خیر کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی موت کی آرزو نہ کرے اور نہ موت کے آنے سے پہلے موت کی دعا کرے۔ کیونکہ تم میں سے جو کوئی مر جاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہو جاتا ہے اور مومن کو زیادہ عمر ہونے سے بھلائی زیادہ ہوتی ہے (کیونکہ وہ زیادہ نیکیاں کرتا ہے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1885]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1885 in Urdu