🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
آیۃ الکرسی کی فضیلت۔
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوالمنذر! اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس کون سی آیت سب سے بڑی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوالمنذر! کون سی آیت اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس سب سے بڑی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ((اﷲ لا الٰہ الا ھو الحی القیوم)) (یعنی آیت الکرسی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر (خوش ہو کر) ہاتھ مارا اور فرمایا کہ اے ابوالمنذر! تجھے علم مبارک ہو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2096]
 
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 2096 in Urdu