مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((وما کان اﷲ لیعذّبھم ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الانفال)۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوجہل لعین نے کہا کہ ”اے اللہ! اگر یہ قرآن سچ ہے اور تیری طرف سے ہے، تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا، یا دکھ کا عذاب بھیج“ اس وقت یہ آیت اتری کہ ”اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں ہے جب تک (اے نبی) تو ان میں موجود ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں ہے جب تک وہ استغفار کرتے ہیں۔ اور کیا ہوا جو اللہ عذاب نہ کرے ان کو حالانکہ وہ مسجدالحرام میں آنے سے روکتے ہیں ........“ آخر تک۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2141]
اس باب میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کتاب الفضائل میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے باب میں گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث: 1636)`۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2141M]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 2141 in Urdu