الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في الأيمان والنذور)
(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1172
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«يمينك على ما يصدقك به صاحبك» .وفي رواية:«اليمين على نية المستحلف» . أخرجهما مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تیری قسم اس پر واقع ہوتی ہے کہ تمہارا ساتھی تجھ کو سچا سمجھے“ اور ایک روایت میں ہے ” قسم کا دارومدار قسم لینے والے کی نیت پر ہے۔“ ان دونوں احادیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1172]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَمِينُكَ» تمہاری قسم – «عَلَى مَا» اس (معنی) پر ہے جس پر – «يُصَدِّقُكَ» تمہاری تصدیق کرے – «بِهِ» اس کے ساتھ – «صَاحِبُكَ» تمہارا ساتھی (فریق مقابل) – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں ہے: – «الْيَمِينُ» قسم – «عَلَى نِيَّةِ» نیت پر ہے – «الْمُسْتَحْلِفِ» قسم لینے والے کی۔ – «أَخْرَجَهُمَا» ان دونوں کو روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری قسم اسی (معنی) پر معتبر ہے جس پر تمہارا ساتھی (جس کے لیے قسم کھائی) تمہاری تصدیق کرتا ہے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”قسم، قسم لینے والے کی نیت کے مطابق ہوتی ہے۔“ ان دونوں روایتوں کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1172]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأيمان، باب اليمين علي نية المستحلف، حديث:1653.»
الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مسلم | ثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه | |
👤←👥أبو هريرة الدوسي أبو هريرة الدوسي ← مسلم | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1172 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1172
تخریج:
«أخرجه مسلم، الأيمان، باب اليمين علي نية المستحلف، حديث:1653.» تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قسم کھانا جائز ہے اور قسم کا اعتبار تب ہوگا جب مدعی کی مراد کے مطابق قسم کھائی جائے۔
«أخرجه مسلم، الأيمان، باب اليمين علي نية المستحلف، حديث:1653.»
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قسم کھانا جائز ہے اور قسم کا اعتبار تب ہوگا جب مدعی کی مراد کے مطابق قسم کھائی جائے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1172]
Bulughul Maram Hadith 1172 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← مسلم