🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب ســترة المصــلي
نمازی کے سترے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 182
وعن سبرة بن معبد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليستتر أحدكم في الصلاة ولو بسهم» . أخرجه الحاكم.
سیدنا سبرہ بن معبد جھنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نماز (ادا کرتے وقت) تم میں سے ہر ایک کو سترہ ضرور ہی قائم کرنا چاہیئے اگرچہ تیر ہی سہی۔ “ (مستدرک حاکم) [بلوغ المرام/حدیث: 182]
«وَعَنْ» اور سے – «سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ» سبرہ بن معبد جہنی – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لِيَسْتَتِرْ» چاہیے کہ سترہ بنائے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے ہر کوئی – «فِي الصَّلَاةِ» نماز میں – «وَلَوْ بِسَهْمٍ» اگرچہ ایک تیر ہی سے ہو۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے۔
اور سیدنا سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نماز میں سترہ قائم کرے، خواہ ایک تیر ہی سے ہو۔“ اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم في المستدرك: 1 /252، وأحمد:3 /404.»

الحكم على الحديث:
صحيح


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 182 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 182
لغوی تشریح:
«وَلَوْ بِسَهْمٍ» اگرچہ تیر ہی ہو۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ سترہ خواہ موٹا ہو یا باریک و پتلا بس اونٹ کے کجاوے کے پچھلے حصے کی لکڑی کی اونچائی اور لمبائی جتنا ہونا چاہیے۔ اور حدیث کے عموم سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجد ہو یا غیر مسجد سترے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

راویٔ حدیث:
(سیدنا سَبْرہ بن مَعْبد جُہنی رضی اللہ عنہ) مدنی صحابی ہیں۔ ذی مروہ میں رہائش اختیار کی۔ ان کی کنیت ابوثریہ تھی۔ ثریہ کی ”ثا“ پر ضمہ، ”را“ پر فتحہ اور ”یا“ پر تشدید ہے۔ مسلمان ہونے کے بعد سب سے پہلے جس غزوہ میں شامل ہوئے وہ غزوہ خندق تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں انہیں اپنی طرف سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس اہل شام سے بیعت لینے کے لیے بھیجا تھا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکو مت کے آخر میں وفات پائی۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 182]

Bulughul Maram Hadith 182 in Urdu