بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
حدیث نمبر: 242
وعنه رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم: كان لا يقنت إلا إذا دعا لقوم أو دعا على قوم.صححه ابن خزيمة.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے یہ روایت بھی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم کے حق میں یا کسی کے لیے بد دعا فرماتے تو اس صورت میں قنوت پڑھتے ورنہ نہیں پڑھتے تھے۔ اس کو ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 242]
«وَعَنْهُ» اور انہی (انس) سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَانَ لَا يَقْنُتُ» قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے – «إِلَّا» مگر – «إِذَا دَعَا» جب دعا کرتے – «لِقَوْمٍ» کسی قوم کے حق میں – «أَوْ دَعَا» یا بد دعا کرتے – «عَلَى قَوْمٍ» کسی قوم کے خلاف۔ – «صَحَّحَهُ» اسے صحیح کہا – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ نے۔
اور انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے مگر اس وقت جب کسی قوم کے حق میں دعا کرتے یا کسی قوم کے خلاف بد دعا کرتے۔ ابن خزیمہ نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 242]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة: 1 /314، حديث:620* سعيد بن أبي عروبة وقتادة عنعنا.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 242 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 242
لغوی تشریح:
«كَانَ لَا يَقْنُتُ» یعنی فرضی نماز میں قنوت نازلہ نہیں پرھتے تھے۔
«إِلَّا إِذَا دَعَا لِقَوْمٍ» مگر جب کسی قوم کے نفع کے لیے یا مصیبت سے نجات وچھٹکارے کے لیے دعا کرتے۔
«دَعَا عَليٰ قَوْم» کسی قوم پر بددعا کرتے۔

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 242]
Bulughul Maram Hadith 242 in Urdu