🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
وعن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر الله ثلاثا وقال:«‏‏‏‏اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» .‏‏‏‏رواه مسلم.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ «‏‏‏‏استغفر الله» ‏‏‏‏ کہتے اور پھر «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» پڑھتے۔ ” اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا طالب ہوں اور اے اللہ! تو سلام ہے (یعنی تو ہی سلامتی والا ہے) اور سلامتی تجھ ہی سے ہے اے بزرگی و برتری کے مالک! تو بڑی برکت والا ہے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 255]
«وَعَنْ» اور سے – «ثَوْبَانَ» ثوبان – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا انْصَرَفَ» جب فارغ ہوتے – «مِنْ صَلَاتِهِ» اپنی نماز سے – «اسْتَغْفَرَ اللَّهَ» اللہ سے مغفرت مانگتے – «ثَلَاثًا» تین بار – «وَقَالَ» اور کہتے: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «أَنْتَ السَّلَامُ» تو ہی سلامتی والا ہے – «وَمِنْكَ السَّلَامُ» اور تجھ ہی سے سلامتی ہے – «تَبَارَكْتَ» تو بابرکت ہے – «يَا ذَا الْجَلَالِ» اے جلال والے – «وَالْإِكْرَامِ» اور عزت والے! – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار اللہ سے مغفرت طلب کرتے (استغفر اللہ کہتے) اور فرماتے: ”اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، اے جلال اور عزت والے! تو بڑا بابرکت ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 255]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:591.»

الحكم على الحديث:
صحيح


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 255 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 255
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:591.»
تشریح:
1. اس حدیث سے نماز کے اذکار کا استحباب ثابت ہوتا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار بطور شکر اور تعلیم کے تھا اور اہل ایمان کا استغفار نماز میں کمی بیشی کے ازالے کے لیے ہے‘ نیز یہ استغفار وسواس اور خیالات کے پیدا ہونے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
2. بہ تقاضائے بشریت جو کمی و زیادتی اور خیالات کی بنا پر نماز میں نقص واقع ہوگیا‘ہم اس کی مغفرت اور درگزر کی درخواست کرتے ہیں۔
یہی عبدیت کا تقاضا ہے کہ بندہ اپنے معبود سے معافی کا طلب گار رہے۔
3.نبی صلی اللہ علیہ وسلم استغفار کس طرح کرتے تھے؟ امام نووی رحمہ اللہ نے اذکار میں بیان کیا ہے کہ امام اوزاعی سے استفسار کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار کون سا تھا؟ تو انھوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم «أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ‘ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ‘ أَسْتَغْفِرُاللّٰہَ» پڑھا کرتے تھے۔
4.اس حدیث میں دعا کے جتنے فقرات مذکور ہیں وہی پڑھنے مسنون ہیں۔
بعض لوگوں نے اس پر صبر نہیں کیا بلکہ اپنی جانب سے اضافہ کر کے کچھ کا کچھ بنا دیا‘ مثلاً: اسی دعا میں اس طرح اضافہ کر دیا: اَللّٰھُمَّ! أَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ وَ إِلَـیْکَ یَرْجِعُ السَّلَامُ حَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَاْلإِکْرَامِ وغیرہ۔
5.حدیث میں یہ اضافہ کہیں بھی منقول نہیں بلکہ یہ اپنی طرف سے ”ریشم میں ٹاٹ کا پیوند“ کا مصداق ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 255]

Bulughul Maram Hadith 255 in Urdu