بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب سجود السهو وغيره
سجود سہو وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 275
وعن عمر رضي الله عنه قال: يا أيها الناس إنا نمر بالسجود فمن سجد فقد أصاب ومن لم يسجد فلا إثم عليه. رواه البخاري وفيه: إن الله تعالى لم يفرض السجود إلا أن نشاء. وهو في الموطأ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ” لوگو! ہم آیات سجدہ سے گزرتے ہیں۔ جس نے سجدہ کیا اس نے درست کیا اور جس نے نہیں کیا اس پر کوئی گناہ نہیں۔“ (بخاری) اور اسی میں یہ الفاظ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سجدہ تلاوت فرض نہیں کیا، مگر قاری اگر چاہے تو کر سکتا ہے۔ یہ ذکر موطا میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 275]
«وَعَنْ» اور سے – «عُمَرَ» عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «يَا أَيُّهَا النَّاسُ» اے لوگو! – «إِنَّا نَمُرُّ» بے شک ہم گزرتے ہیں – «بِالسُّجُودِ» سجدے (والی آیات) سے – «فَمَنْ سَجَدَ» پس جس نے سجدہ کیا – «فَقَدْ أَصَابَ» اس نے درست کیا – «وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْ» اور جس نے سجدہ نہ کیا – «فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ» تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى» بے شک اللہ تعالیٰ نے – «لَمْ يَفْرِضِ» فرض نہیں کیا – «السُّجُودَ» سجدے کو – «إِلَّا أَنْ نَشَاءَ» مگر یہ کہ ہم (خود) چاہیں۔ – «وَهُوَ» اور یہ – «فِي الْمُوَطَّإِ» موطا (امام مالک) میں ہے۔
اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اے لوگو! ہم سجدے والی آیات سے گزرتے ہیں، تو جس نے سجدہ کیا اس نے ٹھیک کیا اور جس نے سجدہ نہ کیا اس پر کوئی گناہ نہیں۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور اس میں ہے: ”اللہ تعالیٰ نے سجدہ (تلاوت) فرض نہیں کیا، سوائے اس کے کہ ہم (خود) چاہیں۔“ اور یہ روایت موطا میں بھی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 275]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، سجود القرآن، باب من رأي أن الله لم يوجب السجود، حديث:1077، ومالك في الموطأ:1 /206.»
الحكم على الحديث:
صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 275 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 275
تخریج:
«أخرجه البخاري، سجود القرآن، باب من رأي أن الله لم يوجب السجود، حديث:1077، ومالك في الموطأ:1 /206.» تشریح:
1. بعض نسخوں میں أَنْ نَّشَائَ جمع کے صیغے کی جگہ أَنْ یَّشَائَ سے بھی منقول ہے۔
یعنی قاری کو اختیار ہے۔
اور فرض و واجب میں اختیار نہیں دیا جاتا۔
2. حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں یہ فرمایا تھا۔
سامعین صحابہ سب خاموش رہے۔
اس سے اجماع سکوتی کا ثبوت ملتا ہے‘ نیز لَمْ یَفْرِضْ اور أَنْ یَّشَائَ بھی اس کی تائید مزید ہے۔
ائمۂ اربعہ میں سے امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کا یہی مسلک ہے‘ نیز علمائے اہلحدیث بھی سجود تلاوت کو مسنون ہی قرار دیتے ہیں مگر احناف اسے واجب کہتے ہیں۔
«أخرجه البخاري، سجود القرآن، باب من رأي أن الله لم يوجب السجود، حديث:1077، ومالك في الموطأ:1 /206.»
1. بعض نسخوں میں أَنْ نَّشَائَ جمع کے صیغے کی جگہ أَنْ یَّشَائَ سے بھی منقول ہے۔
یعنی قاری کو اختیار ہے۔
اور فرض و واجب میں اختیار نہیں دیا جاتا۔
2. حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں یہ فرمایا تھا۔
سامعین صحابہ سب خاموش رہے۔
اس سے اجماع سکوتی کا ثبوت ملتا ہے‘ نیز لَمْ یَفْرِضْ اور أَنْ یَّشَائَ بھی اس کی تائید مزید ہے۔
ائمۂ اربعہ میں سے امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کا یہی مسلک ہے‘ نیز علمائے اہلحدیث بھی سجود تلاوت کو مسنون ہی قرار دیتے ہیں مگر احناف اسے واجب کہتے ہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 275]
Bulughul Maram Hadith 275 in Urdu