🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 376
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليس على مسافر جمعة» .‏‏‏‏ رواه الطبراني بإسناد ضعيف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی مسافر پر جمعہ نہیں۔“
طبرانی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 376]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَيْسَ» نہیں ہے – «عَلَى مُسَافِرٍ» مسافر پر – «جُمُعَةٌ» جمعہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الطَّبَرَانِيُّ» طبرانی نے – «بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسافر پر جمعہ (فرض) نہیں۔“ اسے طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 376]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني في الأوسط: 1 /454، حديث: 822، رواه عبدالله بن نافع عن أبيه، وابن نافع ضعيف.»

الحكم على الحديث:
ضعيف


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 376 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 376
تخریج:
«أخرجه الطبراني في الأوسط: 1 /454، حديث: 822، رواه عبدالله بن نافع عن أبيه، وابن نافع ضعيف.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسافر پر بھی جمعہ فرض نہیں۔
یہ حدیث گو سنداً ضعیف ہے مگر اس کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوران حج میں جمعہ نہیں پڑھا تھا۔
(سبل السلام)
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 376]

Bulughul Maram Hadith 376 in Urdu