علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حدیث نمبر: 574
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «ليس على المعتكف صيام إلا أن يجعله على نفسه» . رواه الدارقطني والحاكم والراجح وقفه أيضا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔“ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 574]
تخریج الحدیث: « أخرجه الدارقطني: 2 /199، والحاكم:1 /439 وهو شاذ، انظر السنن الكبرٰي اللبيهقي:4 /319، والموقوف هو الصحيح.»
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 574 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 574
574 فائدہ:
مذکورہ روایت میں ہے کہ اعتکاف کرنے والے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اس سے مراد نذر کا اعتکاف ہے جو رمضان کے علاوہ ہو کیونکہ رمضان میں تو روزہ ویسے ہی فرض ہے، لہٰذا رمضان میں اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔ «والله اعلم» ٭
مذکورہ روایت میں ہے کہ اعتکاف کرنے والے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اس سے مراد نذر کا اعتکاف ہے جو رمضان کے علاوہ ہو کیونکہ رمضان میں تو روزہ ویسے ہی فرض ہے، لہٰذا رمضان میں اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔ «والله اعلم» ٭
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 574]
Bulughul Maram Hadith 574 in Urdu