🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 879
وعن جابر قال: كنا نعزل على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم والقرآن ينزل،‏‏‏‏ ولو كان شيئا ينهى عنه،‏‏‏‏ لنهانا عنه القرآن. متفق عليه. ولمسلم: فبلغ ذلك نبي الله صلى الله عليه وآله وسلم فلم ينهنا عنه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عزل کرتے تھے اور قرآن اس وقت نازل ہو رہا تھا اگر کوئی چیز قابل ممانعت ہوتی تو قرآن ہمیں اس سے لازما منع کر دیتا (بخاری و مسلم) اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ گئی مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے منع نہیں فرمایا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 879]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كُنَّا نَعْزِلُ» ہم عزل کیا کرتے تھے – «عَلَى عَهْدِ» زمانے میں – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَالْقُرْآنُ» اور قرآن – «يَنْزِلُ» نازل ہو رہا تھا – «وَلَوْ كَانَ» اور اگر یہ ہوتا – «شَيْئًا» کوئی ایسی چیز – «يُنْهَى عَنْهُ» جس سے منع کیا جاتا – «لَنَهَانَا عَنْهُ» تو ہمیں اس سے ضرور منع کر دیتا – «الْقُرْآنُ» قرآن۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «فَبَلَغَ» پس پہنچی – «ذَلِكَ» یہ (بات) – «نَبِيَّ اللَّهِ» اللہ کے نبی کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَلَمْ يَنْهَنَا» تو آپ نے ہمیں منع نہیں کیا – «عَنْهُ» اس سے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عزل کیا کرتے تھے جبکہ قرآن نازل ہو رہا تھا، اگر یہ کوئی ممنوع چیز ہوتی تو قرآن ہمیں اس سے ضرور منع کر دیتا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: یہ بات اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے ہمیں اس سے منع نہیں فرمایا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 879]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب العزل، حديث:5207، ومسلم، النكاح، باب حكم العزل، حديث:1440.»

الحكم على الحديث:
صحيح


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 879 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 879
تخریج:
«أخرجه البخاري، النكاح، باب العزل، حديث:5207، ومسلم، النكاح، باب حكم العزل، حديث:1440.»
تشریح:
اس روایت کی رو سے عزل کا جواز ثابت ہوتا ہے۔
امام مالک ‘ امام شافعی رحمہما اللہ ‘ اہل کوفہ اور جمہور علماء اس کے جواز کے قائل ہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 879]

Bulughul Maram Hadith 879 in Urdu