بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب الوليمة
ولیمہ کا بیان
حدیث نمبر: 895
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا دعي أحدكم فليجب، فإن كان صائما، فليصل، وإن كان مفطرا فليطعم» . أخرجه مسلم أيضا. وله من حديث جابر نحوه وقال: «إن شاء طعم وإن شاء ترك» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”جب تم میں سے کسی کو دعوت (ولیمہ) پر مدعو کیا جائے تو اسے منظور کرنا چاہیئے۔ اگر وہ روزے سے ہو تو دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو پھر اسے کھانا کھانا چاہیئے۔ “ (مسلم) اور مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”اگر وہ چاہے تو کھانا کھا لے اور اگر وہ چاہے تو چھوڑ دے (یعنی نہ کھائے)۔ “ [بلوغ المرام/حدیث: 895]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا دُعِيَ» جب بلایا جائے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کسی کو – «فَلْيُجِبْ» تو وہ قبول کرے – «فَإِنْ كَانَ» پس اگر وہ ہو – «صَائِمًا» روزہ دار – «فَلْيُصَلِّ» تو وہ دعا کرے – «وَإِنْ كَانَ» اور اگر ہو – «مُفْطِرًا» بغیر روزے کے – «فَلْيَطْعَمْ» تو کھانا کھائے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «أَيْضًا» بھی۔ – «وَلَهُ» اور ان کی (روایت) ہے – «مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ» جابر کی حدیث سے – «نَحْوُهُ» اسی طرح – «وَقَالَ» اور فرمایا: – «إِنْ شَاءَ» اگر چاہے – «طَعِمَ» کھائے – «وَإِنْ شَاءَ» اور اگر چاہے – «تَرَكَ» چھوڑ دے۔
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو دعوت دی جائے تو وہ قبول کرے، پھر اگر وہ روزے سے ہو تو (صاحب خانہ کے لیے) دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو کھانا کھائے۔“ اسے بھی مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اسی طرح مروی ہے اور اس میں ہے: ”اگر چاہے تو کھائے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 895]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب لأمر بإجابة الداعي إلٰي دعوة، حديث:1431، وحديث جابر: أخرجه مسلم، النكاح، حديث:1430.»
الحكم على الحديث:
صحيح
Bulughul Maram Hadith 895 in Urdu