🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب الطلاق
طلاق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 918
وعن محمود بن لبيد رضي الله عنه قال: أخبر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن رجل طلق امرأته ثلاث تطليقات جميعا فقام غضبان ثم قال: «‏‏‏‏أيلعب بكتاب الله وأنا بين أظهركم» ‏‏‏‏ حتى قام رجل فقال: يا رسول الله ألا أقتله؟ رواه النسائي ورواته موثقون.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاق دے ڈالی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا ”کیا اللہ کی کتاب سے کھیلا جا رہا ہے جب کہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔“ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی ”یا رسول اللہ! کیا میں اسے قتل نہ کر ڈالوں؟“ نسائی اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 918]
«وَعَنْ» اور سے – «مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ» محمود بن لبید – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أُخْبِرَ» خبر دی گئی – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنْ رَجُلٍ» ایک آدمی کے بارے میں – «طَلَّقَ امْرَأَتَهُ» جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی – «ثَلَاثَ تَطْلِيقَاتٍ» تین طلاقیں – «جَمِيعًا» اکٹھی – «فَقَامَ» تو آپ کھڑے ہو گئے – «غَضْبَانَ» غصے کی حالت میں – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «أَيُلْعَبُ» کیا کھیل کیا جاتا ہے – «بِكِتَابِ اللَّهِ» اللہ کی کتاب کے ساتھ – «وَأَنَا» حالانکہ میں – «بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ» تمہارے درمیان موجود ہوں؟ – «حَتَّى قَامَ» یہاں تک کہ کھڑا ہوا – «رَجُلٌ» ایک آدمی – «فَقَالَ» اور کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «أَلَا أَقْتُلُهُ» کیا میں اسے قتل نہ کر دوں؟ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «وَرُوَاتُهُ مُوَثَّقُونَ» اور اس کے راوی ثقہ قرار دیے گئے ہیں۔
اور سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک آدمی کے بارے میں خبر دی گئی جس نے اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاقیں دے دی تھیں، تو آپ غصے کی حالت میں کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”کیا اللہ کی کتاب سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ میں ابھی تمہارے درمیان موجود ہوں؟“ یہاں تک کہ ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! کیا میں اسے قتل نہ کر دوں؟ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 918]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، الطلاق، باب الثلاث المجموعة وما فيه من التغليظ، حديث:3430.»

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥النسائيالحافظ
👤←👥محمود بن لبيد الأشهلي
Newمحمود بن لبيد الأشهلي ← النسائي
صحابي صغير
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 918 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 918
تخریج:
«أخرجه النسائي، الطلاق، باب الثلاث المجموعة وما فيه من التغليظ، حديث:3430.»
تشریح:
یہ حدیث واضح دلیل ہے کہ یک بارگی تین طلاقیں دینا حرام ہے۔
اس میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رجوع کی اجازت دی یا نہیں؟ لہٰذا اس حدیث سے طلاق کے بارے میں مختلف مذاہب میں سے کسی کی تائید نہیں ہوتی۔
راویٔ حدیث:
«حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ محمود بن لبید بن ابو رافع انصاری اشہلی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پیدا ہوئے۔
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ صحابی تھے۔
امام ابو حاتم کہتے ہیں کہ ہم ان کی صحابیت کو نہیں جانتے۔
امام مسلم نے تابعین میں ان کا ذکر کیا ہے۔
اور ان کا شمار بڑے بڑے علماء میں ہوتا ہے۔
۹۶ ہجری میں وفات پائی۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 918]

Bulughul Maram Hadith 918 in Urdu