🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اچھے ایمان کے لیے اچھا اخلاق ضروری ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 798
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّ مِنْ أَكْمَلِ النَّاسِ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر نہ ظلم کرتا ہے نہ اسے رسوا کرتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا: تقویٰ یہاں ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب السنة، باب الدليل على زيادة الايمان ونقصانه، رقم: 4682 . سنن ترمذي، ابواب الرضاع، باب حق المراة على زوجها، رقم: 1162 . قال الشيخ الالباني: حسن صحيح . مسند احمد: 250/2 .»


مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 798 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 798
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جتنا انسان اخلاق میں کامل ہوگا اتنا ہی ایمان میں کامل ہوگا۔ معلوم ہوا ایمان کے لیے اچھا اخلاق ضروری ہے، ایک اچھے اخلاق والا روزے اور نماز والے شخص کے درجے کو پہنچ جاتا ہے۔ جیسا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان کے لحاظ سے سب سے مکمل مومن وہ ہے جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو۔ اور بے شک حسن اخلاق (والا)، روزے اور نماز کے درجہ کو پہنچ جاتا ہے۔ (سلسلة الصحیحة، رقم: 1590)
اللہ ذوالجلال نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا ہے: ﴿وَاِِنَّكَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ﴾ (القلم: 4).... آپ خلق عظیم کے مالک ہیں۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ((کَانَ خُلُقُهٗ الْقُرْاٰنُ)) (مسند احمد: 6؍ 91).... آپ کا خلق قرآن تھا۔ یعنی قرآن مجید میں مذکورہ تمام اوصاف وخصال آپ کی عادت اور طبیعت بن چکے تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز سب سے زیادہ جنت میں داخل کرے گی، وہ اللہ کا ڈر اور اچھا اخلاق ہے۔ (سنن ترمذي، رقم: 2004۔ سلسلة الصحیحة، رقم: 977)
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’ترازو میں کوئی چیز اچھے اخلاق سے زیادہ بھاری نہیں ہے۔ (سنن ابي داود، رقم: 4799۔ مسند احمد: 6؍ 446)
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 798]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 798 in Urdu