الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
400. بَابُ الْحَسَبِ
400. خاندانی شرافت کا بیان
حدیث نمبر: 899
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو نعيم، قال‏:‏ حدثنا جعفر بن برقان، عن يزيد قال‏:‏ قال ابن عباس‏:‏ ما تعدون الكرم‏؟‏ وقد بين الله الكرم، فاكرمكم عند الله اتقاكم، ما تعدون الحسب‏؟‏ افضلكم حسبا احسنكم خلقا‏.‏حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ قَالَ‏:‏ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ‏:‏ مَا تَعُدُّونَ الْكَرَمَ‏؟‏ وَقَدْ بَيَّنَ اللَّهُ الْكَرَمَ، فَأَكْرَمُكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَاكُمْ، مَا تَعُدُّونَ الْحَسَبَ‏؟‏ أَفْضَلُكُمْ حَسَبًا أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا‏.‏
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تم عزت و شرف کس کو سمجھتے ہو؟ اللہ تعالیٰٰ نے عزت کی وضاحت فرما دی ہے کہ وہ کیا ہے۔ چنانچہ تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ متقی ہے۔ تم شرافت کس کو شمار کرتے ہو؟ جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے وہ شرف و عزت میں سب سے بڑھ کر ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح:» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 899  
1
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ برادری اور خاندان محض تعارف کے لیے ہیں اصل معیارِ عزت عمدہ اخلاق اور تقویٰ و پرہیزگاری ہے۔ جس میں یہ صفات جتنی زیادہ کامل ہوں وہ اسی قدر زیادہ عزت والا ہے۔ البتہ اگر خاندانی کوئی خوبی ایمان کے ساتھ جمع ہو جائے تو پھر سونے پر سہاگے والی بات ہے۔
(۲) اللہ تعالیٰ کے ہاں فیصلے اعمال کی بنیاد پر ہوں گے خاندان کی بنیاد پر نہیں کیونکہ خاندان تو سب کا ایک ہے اور دنیا میں آنے کا طریقہ کار بھی ایک ہے تو پھر یہ چیز شرف کا باعث کیسے ہوسکتی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 899   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.