سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب إتيان النساء فى أدبارهن:
عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1160
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ رَبَاحٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223، قَالَ: "إِنَّمَا هُوَ الْفَرْجُ".
عکرمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے: آیت شریفہ « ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ » [البقرة: 223/2] ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، جہاں سے چاہو آؤ۔“ فرمایا: اس سے مراد شرم گاہ فرج ہے (یعنی قبل میں جماع کرو، دبر میں نہیں)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1164] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 229/4]
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 229/4]
Sunan Darmi Hadith 1160 in Urdu