سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب إتيان النساء فى أدبارهن:
عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1168
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ: فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223، قَالَ: "يَأْتِي أَهْلَهُ كَيْفَ شَاءَ قَائِمًا وَقَاعِدًا وَبَيْنَ يَدَيْهَا وَمِنْ خَلْفِهَا".
عکرمہ رحمہ اللہ سے « ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ ...﴾ » [البقرة: 223/2] کے بارے میں مروی ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ کھڑے بیٹھے سامنے یا پیچھے جدھر سے چاہے اپنی بیوی سے جماع کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1173] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 229/4]
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 229/4]
Sunan Darmi Hadith 1168 in Urdu