الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
حج اور عمرہ کے بیان میں
64. باب فِيمَنْ قَدَّمَ نُسُكَهُ شَيْئاً قَبْلَ شَيْءٍ:
64. ارکان حج میں تقدیم و تاخیر کا بیان
حدیث نمبر: 1946
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا مسدد، حدثنا يحيى، حدثنا مالك بن انس، حدثنا الزهري، عن عيسى بن طلحة، عن عبد الله بن عمرو، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم وقف للناس في حجة الوداع، فقال له رجل: يا رسول الله، حلقت قبل ان اذبح؟ قال:"لا حرج". قال: لم اشعر، ذبحت قبل ان ارمي؟ قال:"لا حرج". فلم يسال يومئذ عن شيء قدم او اخر إلا قال:"لا حرج". قال عبد الله: انا اقول بهذا، واهل الكوفة يشددون..(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ لِلنَّاسِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ؟ قَالَ:"لَا حَرَجَ". قَالَ: لَمْ أَشْعُرْ، ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ قَالَ:"لَا حَرَجَ". فَلَمْ يُسْأَلْ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ أَوْ أُخِّرَ إِلَّا قَالَ:"لَا حَرَجَ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: أَنَا أَقُولُ بِهَذَا، وَأَهْلُ الْكُوفَةِ يُشَدِّدُونَ..
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع میں (جواب دینے کے لئے) کھڑے ہوئے تھے کہ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے قربانی کرنے سے پہلے بال منڈا لئے ہیں؟ فرمایا: کوئی حرج نہیں، دوسرے نے کہا: مجھے معلوم نہ تھا اور میں نے رمی سے پہلے قربانی کر لی؟ فرمایا: کوئی حرج کی بات نہیں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے کہا: اس دن جس چیز کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس میں تقدیم یا تاخیر ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں یہ ہی فرمایا: «لا حرج» (کوئی حرج نہیں)۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں بھی اسی کا قائل ہوں لیکن کوفہ والے اس بارے میں سختی برتتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1950]»
اس حدیث کی تخریج گزر چکی ہے۔ مزید مراجع کے لئے دیکھئے: [بخاري 124]، [الموطأ: كتاب الحج 251، وغيرهم]

وضاحت:
(تشریح احادیث 1944 سے 1946)
دس ذوالحجہ کو حاجی کو چار کام کرنے ہوتے ہیں: رمی، قربانی، حلق یا تقصیر اور طوافِ زیارہ، یہ ارکان اسی ترتیب سے افضل ہیں، اگر تقدیم یا تأخیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں، آگے پیچھے ان چاروں ارکان کے ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، نہ یہ کوئی گناہ ہے اور نہ اس پر فدیہ، اہلِ حدیث، شافعیہ اور حنابلہ کا یہی مذہب ہے، حنفیہ اور مالکیہ کے نزدیک ترتیب واجب ہے اور اس کے خلاف کرنے پر دم لازم آئے گا، لیکن ان حضرات کا یہ قول حدیث ہذا کے خلاف ہونے کی وجہ سے قابلِ توجہ نہیں۔
ہوتے ہوئے مصطفیٰ کی گفتار
مت دیکھے کسی کا قول و کردار
امام دارمی رحمہ اللہ نے اہلِ کوفہ کا ذکر کیا ہے اس سے مراد حنفیہ ہیں جو دم لازم کر کے تشدد و سختی برتتے ہیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.