سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب فى فضل الزيت:
زیتون کے تیل کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2089
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ عَطَاءٍ وَلَيْسَ بِابْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي أَسِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كُلُوا الزَّيْتَ فَإِنَّهُ مُبَارَكٌ، وَائْتَدِمُوا بِهِ، وَادَّهِنُوا بِهِ، فَإِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ".
سیدنا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیتون کا تیل کھاؤ، بیشک وہ بابرکت ہے، اور اس سے سالن بناؤ، اس کا تیل لگاؤ کیونکہ وہ برکت والے درخت سے ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2089]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2096] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1852، 1853] ، [ابن ماجه 3319، 3320] ، [نسائي فى الكبرىٰ 6603] ، [أحمد 497/3] ، [طبراني 597] ، [الحاكم 397/2] ، [بغوي فى شرح السنة 2870]
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1852، 1853] ، [ابن ماجه 3319، 3320] ، [نسائي فى الكبرىٰ 6603] ، [أحمد 497/3] ، [طبراني 597] ، [الحاكم 397/2] ، [بغوي فى شرح السنة 2870]
وضاحت: (تشریح حدیث 2088)
اس حدیث میں زیت یعنی مطلق تیل کا ذکر ہے لیکن اس سے مراد زیت زیتون یا روغنِ زیتون ہے جس کا استعمال کھانے پینے اور سر و بدن میں لگانے کیلئے ہوتا ہے۔
زیتون کے تیل کے بڑے فوائد ہیں، اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے سورۂ نور میں کیا ہے کہ وہ برکت والے درخت سے ہے۔
دیکھئے: آیت نمبر 35۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مالك بن ربيعة الساعدي، أبو أسيد | صحابي | |
👤←👥عطاء الأنصاري عطاء الأنصاري ← مالك بن ربيعة الساعدي | مقبول | |
👤←👥عبد الله بن عيسى الأنصاري، أبو محمد عبد الله بن عيسى الأنصاري ← عطاء الأنصاري | ثقة فيه تشيع | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← عبد الله بن عيسى الأنصاري | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم الفضل بن دكين الملائي ← سفيان الثوري | ثقة ثبت |
Sunan Darmi Hadith 2089 in Urdu
عطاء الأنصاري ← مالك بن ربيعة الساعدي