🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب الشرب فى المفضض:
چاندی کے برتن سے پینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2167
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ حُذَيْفَةَ إِلَى الْمَدَائِنِ فَاسْتَسْقَى، فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَرَمَى بِهِ وَجْهَهُ، فَقُلْنَا: اسْكُتُوا، فَإِنَّا إِنْ سَأَلْنَاهُ لَمْ يُحَدِّثْنَا، فَلَمَّا كَانَ بَعْدُ، قَالَ: أَتَدْرُونَ لِمَ رَمَيْتُهُ؟ قُلْنَا: لَا، قَالَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُهُ، وَذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ، وَقَالَ:"هُمَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ".
عبدالرحمٰن بن ابی لیلی نے کہا: ہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مدائن صالح کی طرف روانہ ہوئے تو انہوں نے (راستے میں) پانی طلب کیا: ایک دیہاتی چاندی کے برتن میں پانی لے کر آیا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کو اس پر پھینک دیا، ہم نے آپس میں کہا: چپ رہو، اگر ہم ان سے اس کی وجہ پوچھیں گے تو بتائیں گے نہیں، کچھ دیر بعد انہوں نے خود کہا: جانتے ہو میں نے کیوں اس پانی کو پھینک دیا؟ ہم نے عرض کیا: نہیں، ہم نہیں جانتے، فرمایا: میں نے اس شخص کو منع کیا تھا اور بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے اور چاندی کے برتن میں پینے سے اور ریشم و دیباج کے پہننے سے منع فرمایا ہے، اور فرمایا کہ یہ چیزیں ان (کفار) کے لئے دنیا میں ہیں اور ہمارے لئے آخرت میں ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2167]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2176] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5426، 5633] ، [مسلم 2067] ، [أبوداؤد 3723] ، [ترمذي 1878] ، [ابن ماجه 3414] ، [ابن حبان 5339] ، [الحميدي 444]
وضاحت: (تشریح حدیث 2166)
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: اس پر علمائے کرام کا اجماع ہے کہ سونے اور چاندی کے برتن میں کھانا پینا حرام ہے۔
مذکورہ بالا حدیث میں صرف پینے کا ذکر ہے لیکن سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ہی صحیحین میں مروی ہے کہ سونے اور چاندی کی پلیٹوں میں مت کھاؤ، اور مسلم شریف میں ہے: جو کوئی کھاتا یا پیتا ہے سونے یا چاندی کے برتن میں وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھڑکا رہا ہے (اعازنا اللہ منہا)۔
اسی حدیث میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی غیرت و حمیت اور سنّت کی مخالفت پر شدید ترین ردِ عمل سے پتہ چلا کہ اگر سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کہیں مخالفت ہو رہی ہو تو غصہ کرنا جائز ہے۔
اس حدیث سے مردوں کے لئے ریشم و دیباج پہننے کی ممانعت بھی معلوم ہوئی، نیز یہ کہ ایسا نرم و نازک پہناوا جنّت میں جنّتی لوگوں کیلئے خاص ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حذيفة بن اليمان العبسي، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري، أبو عيسى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← حذيفة بن اليمان العبسي
ثقة
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج
Newمجاهد بن جبر القرشي ← عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري
ثقة إمام في التفسير والعلم
👤←👥عبد الله بن عون المزني، أبو عون
Newعبد الله بن عون المزني ← مجاهد بن جبر القرشي
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عثمان بن عمر العبدي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عدي
Newعثمان بن عمر العبدي ← عبد الله بن عون المزني
ثقة