🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب فى شارب الخمر إذا أتي به الرابعة:
شراب پینے والا جب چوتھی بار حاکم کے پاس لایا جائے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2350
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ، فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ، فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ".
عمرو بن شرید نے اپنے والد سے روایت کیا: انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی پی لے تو اس کو مارو، پھر پئے پھر مارو، پھر اگر چوتھی بار پئے تو اس کو قتل کر دو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2350]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف عبد الله بن عتبة بن عروة بن مسعود الثقفي ما وجدت له ترجمة وباقي رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 2359] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ عبداللہ بن عتبہ بن عروہ بن مسعود ثقفی کا ترجمہ کسی نے نہیں لکھا، باقی رجال ثقہ ہیں، دیکھئے: [أبوداؤد 4484] ، [نسائي 5678] ، [ابن ماجه 2572] ، [طبراني 7244] ، [أحمد 388/4، 389، ويشهد له حديث أبى هريرة فى صحيح ابن حبان 4447] ، [موارد الظمآن 1517] و [أبويعلی 7363]
وضاحت: (تشریح حدیث 2349)
اس حدیث سے بظاہر یہ معلوم ہوا کہ شرابی چوتھی بار اگر شراب پیئے تو اس کو قتل کی سزا دی جاسکتی ہے، بعض علماء کی یہی رائے ہے مگر جمہور نے شرابی کے قتل کو اور اس حدیث کو منسوخ قرار دیا ہے، اور ناسخ ایک تو وہ حدیث ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان کا قتل تین چیزوں کے ارتکاب پر جائز ہے: قتل کے بدلے قتل، مرتد اور زانی المحصن (دیکھئے حدیث رقم 2334)، اس میں چور کی سزا قتل نہیں ہے، نیز سنن ابی داؤد میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی (کسی کو) چوتھی بار شراب پینے پر قتل نہیں کیا تھا، صرف کوڑوں کی سزا ہی پر اکتفا کیا، اور امام شافعی رحمہ اللہ نے اجماع نقل کیا ہے کہ شراب پینے والے کو کسی صورت میں قتل کی سزا نہیں۔
اس کی تفصیل حدیث (2142) کی تشریح میں گذر چکی ہے۔
(مبارکپوری رحمہ اللہ)۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الشريد بن سويد الثقفي، أبو عمروصحابي
👤←👥عمرو بن الشريد الثقفي، أبو الوليد
Newعمرو بن الشريد الثقفي ← الشريد بن سويد الثقفي
ثقة
👤←👥عبد الله بن عتبة الهذلي
Newعبد الله بن عتبة الهذلي ← عمرو بن الشريد الثقفي
ثقة
👤←👥ابن إسحاق القرشي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newابن إسحاق القرشي ← عبد الله بن عتبة الهذلي
صدوق مدلس
👤←👥يزيد بن زريع العيشي، أبو معاوية
Newيزيد بن زريع العيشي ← ابن إسحاق القرشي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن عبد الله الرقاشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن عبد الله الرقاشي ← يزيد بن زريع العيشي
ثقة
Sunan Darmi Hadith 2350 in Urdu