🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب فى الموضحة:
موضحہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2410
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ: "وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِنْ أَصَابِعِ الْيَدِ وَالرِّجْلِ عَشْرٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ".
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم نے اپنے باپ کے حوالے سے اپنے دادا سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ یمن کو لکھا: اور ہاتھ و پیر کی ہر انگلی میں دس اونٹ دیت ہے اور موضحہ میں پانچ اونٹ ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الديات/حدیث: 2410]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2418] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن شواہد صحیحہ کے پیشِ نظر معمول بہ ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4563] ، [ترمذي 1389] ، [نسائي 4858] ، [ابن حبان 2655] ۔ اصحاب السنن نے انگلیوں کی دیت کو الگ اور موضحہ کی دیت الگ الگ روایت کی ہے۔ «دية الأصابع» ۔ اس کی تخریج گزر چکی ہے۔ موضحہ کی دیت کے لئے مزید دیکھئے: [أبويعلی 7334] ، [ابن حبان 6013] ، [موارد الظمآن 1527]
وضاحت: (تشریح احادیث 2407 سے 2410)
«موضحة» ایسے زخم کو کہتے ہیں جو گوشت پھاڑ کر ہڈی تک پہنچ جائے اور ہڈی کو واضح کر دے، ایسے زخم پر جانی کو پانچ اونٹ جرمانہ کے مجنی علیہ کے لئے دینے ہوں گے۔
یہ واضح کی جمع ہے۔
اس حدیث سے ایسے زخم کی دیت معلوم ہوئی جو ہڈی تک پہنچ جائے لیکن ہڈی متأثر نہ ہو، اس کی دیت پانچ اونٹ ہے، اکثر علماء کا اسی پر عمل ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمرو بن حزم الأنصاري، أبو محمد، أبو الضحاكصحابي
👤←👥محمد بن عمرو الأنصاري، أبو عبد الملك، أبو سليمان، أبو القاسم
Newمحمد بن عمرو الأنصاري ← عمرو بن حزم الأنصاري
له رؤية
👤←👥أبو بكر بن عمرو الأنصاري، أبو محمد، أبو بكر
Newأبو بكر بن عمرو الأنصاري ← محمد بن عمرو الأنصاري
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← أبو بكر بن عمرو الأنصاري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥سليمان داود الخولاني، أبو داود
Newسليمان داود الخولاني ← محمد بن شهاب الزهري
صدوق حسن الحديث
👤←👥يحيى بن حمزة الحضرمي، أبو عبد الرحمن
Newيحيى بن حمزة الحضرمي ← سليمان داود الخولاني
ثقة رمي بالقدر
👤←👥الحكم بن موسى البغدادي، أبو صالح
Newالحكم بن موسى البغدادي ← يحيى بن حمزة الحضرمي
ثقة