پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب فى التاجر الصدوق:
سچے سوداگر کا بیان
حدیث نمبر: 2575
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا عِلْمَ لِي بِهِ إِنَّ الْحَسَنَ سَمِعَ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَقَالَ: أَبُو حَمْزَةَ هَذَا، هُوَ صَاحِبُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ: مَيْمُونٌ الْأَعْوَرُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچا، امانت دار تاجر (قیامت کے دن) انبیاء، صدیقین (سچے لوگ) اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔“
امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے معلوم نہیں کہ حسن نے یہ حدیث سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے سنی یا نہیں، اور فرمایا کہ سند میں جو ابوحمزہ ہیں وہ ابراہیم کے شاگرد میمون الاعور ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2575]

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه؛ الحسن لم يسمع أبا سعيد الخدري. وأبو حمزة هو: عبد الله بن جابر، [مكتبه الشامله نمبر: 2581] »
اس روایت کی سند حسن اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن اس کے شواہد صحیحہ موجود ہیں۔ دیکھئے: [ترمذي 1209] ، [ابن ماجه 2139] ، [شرح السنة للبغوي 2025] ، [دارقطني 7/3] ، [الحاكم 6/2] و [الطبراني فى الأوسط 7390]

وضاحت: (تشریح حدیث 2574)
تجارت کے ساتھ سچائی و امانت داری بہت مشکل ہے اگر تاجر اور سوداگر جھوٹ بولتے ہیں، تو جو تاجر سچا، امانت دار، متقی اور پرہیزگار ہوگا اس کو انبیاء، صدیقین و شہداء کی مصاحبت ملے گی، اور وہ آخرت میں بلند پایہ لوگوں کے ساتھ ہوں گے، اور جو جھوٹے، فریبی، دھوکے باز ہوں گے ان کا حشر فساق و فجار کے ساتھ ہوگا۔
«كما مر آنفا.»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← أبو سعيد الخدري | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥ميمون الأعور، أبو حمزة ميمون الأعور ← الحسن البصري | ضعيف الحديث | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← ميمون الأعور | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥قبيصة بن عقبة السوائي، أبو عامر قبيصة بن عقبة السوائي ← سفيان الثوري | ثقة |
Sunan Darmi Hadith 2575 in Urdu
الحسن البصري ← أبو سعيد الخدري