🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب فى النهي عن الدخول على النساء:
عورتوں کے پاس داخل ہونے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2678
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَدْخُلُوا عَلَى النِّسَاءِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا الْحَمْوُ. قَالَ:"الْحَمْوُ: الْمَوْتُ". قَالَ يَحْيَى: الْحَمْوُ: يَعْنِي قَرَابَةَ الزَّوْجِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے پاس (تنہائی میں) نہ جاؤ، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول! حمو کے سوا (یعنی حمو کو اس سے مستثنیٰ کر دیجئے)، فرمایا: حمو ہی تو موت ہے۔
یحییٰ بن بسطام نے کہا: حمو سے مراد شوہر کے عزیز و اقارب بھائی وغیرہ ہیں یعنی عورت کے جیٹھ دیور وغیرہ)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2678]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2684] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5232] ، [مسلم 2172] ، [ترمذي 1171] ، [ابن حبان 5588] ۔ اسی طرح کی حدیث آگے (2817) نمبر پر آ رہی ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2677)
اس حدیث کو شیخین نے الخلوة بالأجنبیہ کے باب میں ذکر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اجنبی عورت کے ساتھ خلوت کرنا حرام ہے، اور اجنبی سے مراد ہر وہ شخص ہے جس کا اس عورت سے نکاح ہو سکتا ہو، اور حمو سے بھی مراد خاوند کے وہ رشتے دار ہیں جن کا نکاح اس عورت سے جائز ہو، جیسے شوہر کا بھائی، اس کا بھتیجا، بھانجا، چچازاد بھائی، ماموں زاد بھائی وغیرہ جن سے کسی جائز صورت میں اس عورت کا نکاح ہو سکتا ہو، لیکن وہ رشتے دار مراد نہیں ہیں جو محرم ہیں، جیسے خاوند کا باپ، اور خاوند کا بیٹا، ان کا تنہائی میں جانا جائز ہے کیونکہ بیٹے کی بہو ان پر حرام ہے: «﴿وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ﴾ [النساء: 23] » ۔
لیکن تمہارے بیٹوں کی بیویاں تمہارے اوپر حرام کی گئی ہیں۔


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عقبة بن عامر الجهني، أبو الأسود، أبو أسيد، أبو سعاد، أبو حماد، أبو عبس، أبو عامر، أبو عمروصحابي
👤←👥مرثد بن عبد الله اليزني، أبو الخير
Newمرثد بن عبد الله اليزني ← عقبة بن عامر الجهني
ثقة
👤←👥يزيد بن قيس الأزدي، أبو رجاء
Newيزيد بن قيس الأزدي ← مرثد بن عبد الله اليزني
ثقة فقيه وكان يرسل
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث
Newالليث بن سعد الفهمي ← يزيد بن قيس الأزدي
ثقة ثبت فقيه إمام مشهور
👤←👥يحيى بن بسطام الزهراني، أبو محمد
Newيحيى بن بسطام الزهراني ← الليث بن سعد الفهمي
ضعيف الحديث
Sunan Darmi Hadith 2678 in Urdu