علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. باب ما يقول إذا دخل المسجد وإذا خرج:
مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کیا دعا کریں؟
حدیث نمبر: 2726
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي: ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ".
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ یا سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو کہے: «اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» (اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)۔ اور جب مسجد سے باہر نکلے تو یہ کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» (اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں)۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2733] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 713] ، [أبوداؤد 465] ، [نسائي 728] ، [ابن ماجه 772] ، [أحمد 497/3]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 713] ، [أبوداؤد 465] ، [نسائي 728] ، [ابن ماجه 772] ، [أحمد 497/3]
وضاحت: (تشریح حدیث 2725)
ابن ماجہ وغیرہ میں صحیح سند سے ثابت ہے کہ جو شخص مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے، پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ، اسی طرح جب مسجد سے باہر نکلے تو پہلے درود و سلام بھیجے، پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» بعض روایات میں یہ بھی اضافہ ہے: «اَللّٰهُمَّ اعْصِمْنِيْ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» اے اللہ مجھے شیطان مردود سے بچا۔
[ابن ماجه 773] ۔

الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 2726 in Urdu
عبد الرحمن بن سعد الساعدي ← مالك بن ربيعة الساعدي