🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. باب الشيطان يجري مجرى الدم:
شیطان آدمی کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2817
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: وَرُبَّمَا سَكَتَ عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَدْخُلُوا عَلَى الْمُغِيبَاتِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ كَمَجْرَى الدَّمِ"، قَالُوا: وَمِنْكَ؟، قَالَ:"نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن عورتوں کے شوہر غائب ہوں ان کے پاس داخل نہ ہو، اس لئے کہ شیطان رواں رہتا ہے۔ بعض اوقات راوی نے کہا: کیوں کہ شیطان آدمی کے جسم میں ایسے ہی چلتا ہے جیسے خون (چلتا ہے)۔ صحابہ نے عرض کیا: اور آپ کے بدن میں بھی؟ فرمایا: ہاں، میرے بدن میں بھی، لیکن الله تعالیٰ نے میری اس پر مدد کی ہے، پس وہ تابع فرمان ہوگیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2817]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2824] »
مجالد بن سعید کی وجہ سے اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1172] ، [أحمد 397/3] ، [مشكل الآثار 30/1] ۔ لیکن اس کے شواہد صحیح موجود ہیں۔ دیکھئے: [بخاري 2038] ، [مسلم 2175] و [أبويعلی 3470]
وضاحت: (تشریح حدیث 2816)
«فَأَسْلَمُ» اور «فَأُسْلَم» دو طرح سے مروی ہے، یعنی وہ تابع فرمان ہو گیا ہے، یا میں اس سے محفوظ ہو گیا ہوں۔
اس حدیث کے طرفِ اوّل میں اجنبی عورتوں کے پاس تنہاجانے، اور ان کے ساتھ خلوت کرنے، تنہائی میں بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے، جیسا کہ بعض دوسری صحیح روایات میں ہے: «إِيَّاكُمْ وَالدُّخُوْلَ عَلَى النِّسَاءِ» [بخاري 5232] ، [مسلم 2172] ، نیز «لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ» [بخاري 5233] ، [مسلم 1341] ، اور حدیث سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا میں شیطان کے رگوں میں خون کی طرح دوڑنے کا ذکر ہے، دیکھئے۔
[بخاري 2038] ، [مسلم 2175] ، ان تمام روایات میں اجنبی عورت سے دور رہنے کا حکم ہے۔
ایک حدیث ہے: کوئی اجنبی مرد جب اجنبی عورت سے تنہائی میں ملتا ہے تو شیطان ان میں تیسرا ہوتا ہے، یعنی فتنہ و فساد میں مبتلا کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتا ہے، اور اسی سے معاشرے میں بہت سے فتنے جنم لیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کو شیطان اور حبائل الشیطان سے محفوظ رکھے، آمین۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عامر الشعبي، أبو عمرو
Newعامر الشعبي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
ثقة
👤←👥مجالد بن سعيد الهمداني، أبو سعيد، أبو عمير، أبو عمرو
Newمجالد بن سعيد الهمداني ← عامر الشعبي
ضعيف الحديث
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← مجالد بن سعيد الهمداني
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة حافظ