الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. باب في أَنْهَارِ الْجَنَّةِ:
جنت کی نہروں کا بیان
حدیث نمبر: 2870
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَحْرَ اللَّبَنِ وَبَحْرَ الْعَسَلِ وَبَحْرَ الْخَمْرِ، ثُمَّ تَشَقَّقُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ".
حکیم بن معاویہ نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک سمندر دودھ کا، ایک سمندر شہد کا، اور ایک سمندر شراب (خمر) کا ہے، پھر ان سے نہریں پھوٹتی ہیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2870]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2878] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2571] ، [ابن حبان 7409] ، [موارد الظمآن 2623] ، [أبونعيم فى صفة الجنة 307، وغيرهم]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2571] ، [ابن حبان 7409] ، [موارد الظمآن 2623] ، [أبونعيم فى صفة الجنة 307، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2869)
ترمذی شریف میں پانی کے سمندر کا بھی ذکر ہے جو صحیح ہے، کیوں کہ قرآن پاک میں بھی چار قسم کی نہروں کا بیان ہے: «﴿فِيْهَا أَنْهَارٌ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ وَأَنْهَارٌ مِنْ لَبَنٍ لَمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ مِنْ خَمْرٍ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِيْنَ وَأَنْهَارٌ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى .....﴾ [محمد: 15] » یعنی اس جنّت میں پانی کی نہریں ہیں جو بدبو کرنے والا نہیں، دودھ کی نہریں جن کا مزہ نہیں بدلتا، اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کو بڑی لذت ہے، اور شہد کی نہریں ہیں جو بہت صاف ہیں .....۔
بعض احادیث میں ان نہروں کے نام بھی مذکور ہیں جیسا کہ پیچھے گذر چکا ہے، اور ہر جنتی کے بالا خانوں سے یہ نہریں گذرتی ہوں گی۔
الله تعالیٰ ہمیں یہ نعمتیں نصیب فرمائے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معاوية بن حيدة القشيري | صحابي | |
👤←👥حكيم بن معاوية بن حيدة القشيري حكيم بن معاوية بن حيدة القشيري ← معاوية بن حيدة القشيري | صدوق | |
👤←👥سعيد بن إياس الجريري سعيد بن إياس الجريري ← حكيم بن معاوية بن حيدة القشيري | ثقة ، اختلط قبل موته بثلاث سنين | |
👤←👥يزيد بن هارون يزيد بن هارون ← سعيد بن إياس الجريري | ثقة متقن عابد . |
Sunan Darmi Hadith 2870 in Urdu
حكيم بن معاوية بن حيدة القشيري ← معاوية بن حيدة القشيري