سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب فى اجتناب الأهواء:
خواہشات سے پرہیز کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 318
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ هَارُونَ هُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ، قَالَ: قَالَ سَلْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: "لَوْ وَضَعَ رَجُلٌ رَأْسَهُ عَلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ، فَصَامَ النَّهَارَ، وَقَامَ اللَّيْلَ، لَبَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ هَوَاهُ".
ابوصادق سے مروی ہے کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر کوئی آدمی اپنا سر حجر اسود پر رکھے اور دن کو روزہ رات کو قیام کرے تب بھی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو اس کی نیت کے مطابق اٹھائے گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 318]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن حميد، [مكتبه الشامله نمبر: 319] »
اس روایت کی سند میں محمد بن حمید ضعیف ہیں، اور صرف امام دارمی کی روایت ہے، لیکن حدیث: «يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى نِيَّاتِهِمْ» سے اس کی تائید ہوتی ہے جو متفق علیہ حدیث ہے۔ دیکھئے: [بخاري: 2118] ، [مسلم: 2882]

الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 318 in Urdu
عبد الله بن ناجد الأزدي ← سلمان الفارسي