سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب فى فضل: {قل يا أيها الكافرون}:
«قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ:"جَاءَ رَجُل زَمَنَ زِيَادٍ إِلَى الْكُوفَةِ، فَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ، قَالَ: وَرُكْبَتِي تُصِيبُ أَوْ تَمَسُّ رُكْبَتَهُ، فَسَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، قَالَ: "بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ"، وَسَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قَالَ: غُفِرَ لَهُ".
ابوالحسن مہاجر نے کہا: زیاد کے زمانے میں ایک صحابی کوفہ تشریف لائے، میں نے ان کو سنا، وہ حدیث بیان کر رہے تھے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ راستے میں تھا اور میرا گھٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے مبارک سے مس (ٹچ) ہو رہا تھا، آپ نے ایک صحابی کو سنا وہ « ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ » پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص شرک سے بری ہو گیا“، ایک دوسرے شخص کو « ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ » پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”اس کی مغفرت ہو گئی۔“ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3458]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح جهالة الصحابي غير قادحة في الحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 3469] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور قواعدِ حدیث کے مطابق صحابی کی جہالت مانع صحت نہیں ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 305] ، [النسائي فى الكبرىٰ 15040] ، [أحمد 63/4]
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور قواعدِ حدیث کے مطابق صحابی کی جہالت مانع صحت نہیں ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 305] ، [النسائي فى الكبرىٰ 15040] ، [أحمد 63/4]
وضاحت: (تشریح حدیث 3457)
اس حدیث سے ان دونوں سورتوں کی اور ان دونوں صحابہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ خبر دینا کہ یہ شخص شرک سے بری ہو گیا اور یہ بخش دیا گیا اسی بات کی دلیل ہے کہ ایمان و یقین اور اعتقادِ سلیم سے جس شخص نے ان سورتوں کو پڑھا وہ یقین کے ساتھ ان مراتبِ عالیہ کا مستحق ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو الله تعالیٰ نے بتا دیا تھا کہ ان پاکیزہ نفوس نے دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور صرف اس کی عبادت کا بیڑا اٹھایا، شرک سے برأت ظاہر کی، اس لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں شرک سے بری کر کے اور مغفرت دے کر جنّت کا مستحق قرار دے دیا۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥اسم مبهم | 0 | |
👤←👥المهاجر التيمي، أبو الحسن المهاجر التيمي ← اسم مبهم | ثقة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← المهاجر التيمي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥سعيد بن الربيع الحرشي، أبو زيد سعيد بن الربيع الحرشي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة |
المهاجر التيمي ← اسم مبهم