پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب النهي عن استقبال القبلة لغائط أو بول:
پائخانہ یا پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 687
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ بِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ مَوْلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: "أَنْتَ رَسُولِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْكُمْ السَّلَامَ، وَيَأْمُرُكُمْ إِذَا خَرَجْتُمْ، فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ، وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا".
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم مکہ والوں کے لئے میرے قاصد و مبلغ ہو، سو (ان سے) کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں سلام کہتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ جب (قضائے حاجت کے لئے) نکلو تو قبلے کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 687]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح بشواهده، [مكتبه الشامله نمبر: 691] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 1023، 6985] ، لیکن اس حدیث کے شواہد موجود ہیں، جیسا کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے، نیز دیکھئے: [المستدرك 412/3] و حديث رقم (697)۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 1023، 6985] ، لیکن اس حدیث کے شواہد موجود ہیں، جیسا کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے، نیز دیکھئے: [المستدرك 412/3] و حديث رقم (697)۔
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 687 in Urdu
محمد بن قيس الأنصاري ← سهل بن حنيف الأنصاري