الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
123. التكبير عند رمي الجمار مع كل حصاة
رمی جمار کرتے ہوئے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنا
حدیث نمبر: 250
يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَمَى بِحَصَاةٍ عِنْدَ الْجِمَارِ الثَّلاَثِ، ثُمَّ يَتَقَدَّمُ، ويَقِفُ يَدْعُو مُسْتَقْبِلَ الْقِبلَةِ، رَافِعاً يَدَيْهِ بَعْدَ الْجَمْرَةِ الْأُولَى وَالثَّانِيَةِ. أَمَّا جَمْرَةُ الْعَقَبَةِ فَيَرْمِيهَا وَيُكَبِّرُ عِنْدَ كُلِّ حَصَاةٍ وَيَنْصَرِفُ وَلاَ يَقِفُ عِنْدَهَا
الله اكبر
الله اكبر
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں جمرات کو رمی کرتے ہوئے ہر کنکری پھینکتے وقت «الله اكبر» کہا، پہلے اور دوسرے جمرے کو رمی کرنے کے بعد تھوڑا سا آگے بڑھے اور قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعائیں کیں، جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ «الله اكبر» کہتے، پھر وہاں سے ہٹ گئے اور وہاں (دعا کے لئے) نہیں ٹھہرے۔ [صحيح بخاري: 1752، 1753، صحيح مسلم: 1296، واللفظ للبخارى] [مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 250]
Hisnul Muslim Hadith 250 in Urdu