الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
14. باب استحباب ركعتي سنة الفجر والحث عليهما وتخفيفهما والمحافظة عليهما وبيان ما يستحب ان يقرا فيهما:
باب: فجر کی سنت کی فضیلت و رغبت کا بیان اور ان کو ہلکا پڑھنا اور ہمیشہ پڑھنا اور ان میں جو قرأت زیادہ مستحب ہے اس کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 723 ترقیم شاملہ: -- 1680
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَخْبَرَتْنِي حَفْصَةُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " كَانَ إِذَا أَضَاءَ لَهُ الْفَجْرُ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ".
سالم نے اپنے والد (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب فجر روشن ہو جاتی تو آپ دو رکعتیں نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1680]
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب صبح روشن ہو جاتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1680]
ترقیم فوادعبدالباقی: 723
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1680 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1680
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب فجر طلوع ہو جائے تو اذان کے بعد نماز سے پہلے صرف فجر کی دو سنت پڑھی جاتی ہیں بلا سبب اور کوئی نماز نہیں پڑھی جا سکتی ہاں اگر کسی کی عشاء کی نماز رہ گئی ہو یا وتر رہ گئے ہوں تو ان کو پڑھا جا سکتا ہے۔
فوائد ومسائل:
جب فجر طلوع ہو جائے تو اذان کے بعد نماز سے پہلے صرف فجر کی دو سنت پڑھی جاتی ہیں بلا سبب اور کوئی نماز نہیں پڑھی جا سکتی ہاں اگر کسی کی عشاء کی نماز رہ گئی ہو یا وتر رہ گئے ہوں تو ان کو پڑھا جا سکتا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1680]
عبد الله بن عمر العدوي ← حفصة بنت عمر العدوية