صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب فضل السنن الراتبة قبل الفرائض وبعدهن وبيان عددهن:
باب: سنتوں کی فضیلت اور ان کی گنتی کا بیان فرضوں سے پہلے اور ان کے بعد۔
ترقیم عبدالباقی: 728 ترقیم شاملہ: -- 1695
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَجْدَةً تَطَوُّعًا، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ.
بشر بن مفضل نے کہا: ہمیں داود نے نعمان بن سالم سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی: ”جس نے ایک دن میں بارہ رکعات نوافل پڑھے اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1695]
امام مسلم نے اپنے دوسرے اساتذہ سے نعمان بن سالم کی سند ہی سے بیان کیا کہ ”جس نے ایک دن میں بارہ رکعت نوافل پڑھے اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1695]
ترقیم فوادعبدالباقی: 728
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1695 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1695
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
يَتَسَارَ اِلَيْهِ:
معروف اور مجہول دونوں طرح پڑھا گیا ہے،
اور یہ سرور سے ماخوذ ہے۔
یعنی حسرت اور خوشی کا سبب،
باعث بننے والی اور یہاں سجدة،
رکعت کے معنی میں ہے۔
مفردات الحدیث:
يَتَسَارَ اِلَيْهِ:
معروف اور مجہول دونوں طرح پڑھا گیا ہے،
اور یہ سرور سے ماخوذ ہے۔
یعنی حسرت اور خوشی کا سبب،
باعث بننے والی اور یہاں سجدة،
رکعت کے معنی میں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1695]
Sahih Muslim Hadith 1695 in Urdu
داود بن أبي هند القشيري ← النعمان بن سالم الطائفي