صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
20. باب صلاة الليل مثنى مثنى والوتر ركعة من آخر الليل:
باب: رات کی نماز دو دو رکعت ہیں اور وتر ایک رکعت ہے رات کے آخری حصہ میں۔
ترقیم عبدالباقی: 749 ترقیم شاملہ: -- 1762
وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، بِمِثْلِهِ، وَزَادَ وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، وَفِيهِ فَقَالَ: بَهْ، بَهْ، إِنَّكَ لَضَخْمٌ.
شعبہ نے انس بن سیرین سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا۔ پھر مذکورہ بالا حدیث کی طرح حدیث بیان کی اور اس میں یہ اضافہ کیا: رات کے آخری حصے میں ایک رکعت وتر پڑھتے۔ اس میں ہے (اور میرے دوبارہ سوال پر) کہا: بس، بس، تم ایک بوجھل آدمی ہو۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1762]
انس بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں، میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا، پھر مذکورہ بالا حدیث بیان کی اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ ”رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت وتر پڑھتے“ اور میرے دوبارہ سوال پر انہوں نے کہا: «بَهْ بَهْ» ”بس بس، رک جا تو ایک کند ذہن آدمی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1762]
ترقیم فوادعبدالباقی: 749
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 1762 in Urdu
أنس بن سيرين الأنصاري ← عبد الله بن عمر العدوي