صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب التشديد في النياحة:
باب: نوحہ کرنے کی سختی کے ساتھ ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 934 ترقیم شاملہ: -- 2160
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ . ح وحَدَّثَنِي إسحاق بْنُ مَنْصُورٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، لَا يَتْرُكُونَهُنَّ: الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالْاسْتِسْقَاءُ بِالنُّجُومِ، وَالنِّيَاحَةُ "، وَقَالَ: " النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا، تُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَعَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ، وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ ".
حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں جاہلیت کے کاموں میں سے چار باتیں (موجود) ہیں، وہ ان کو ترک نہیں کریں گے: احساب (باپ دادا کے اصلی یا مزعومہ کارناموں) پر فخر کرنا، (دوسروں کے) نسب پر طعن کرنا، ستاروں کے ذریعے سے بارش مانگنا اور نوحہ کرنا۔“ اور فرمایا: ”نوحہ کرنے والی جب اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس کو اس حالت میں اٹھایا جائے گا کہ اس (کے بدن) پر تارکول کا لباس اور خارش کی قمیص ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2160]
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں چار عادتیں جاہلیت کے کاموں میں سے ہیں جن کو وہ ترک نہیں کریں گے: حسب و نسب پر فخر کرنا، دوسروں کے نسب پر طعن کرنا، ستاروں کے ذریعے بارش مانگنا اور نوحہ کرنا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نوحہ کرنے والی عورت اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے، تو قیامت کے دن اسے اس حالت میں اٹھایا جائے گا کہ اس (کے بدن) پر تارکول کا لباس اور خارش کی قمیص ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2160]
ترقیم فوادعبدالباقی: 934
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2160 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2160
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امت میں چار عادات واطوار،
جاہلیت کے ادوار وعادات سے کسی نہ کسی شکل میں باقی رہیں گی مجموعی حیثیت سے تمام لوگ ان سے باز نہیں آئیں گے،
اگرچہ بہت سے لوگ ان سے بچ جائیں گے،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیش گوئی حرف بحرف پوری ہورہی ہے۔
لوگ اپنے حسب ونسب پرفخر کرتے ہیں اور دوسرے کےحسب ونسب پر طعن کرتے ہیں۔
حالانکہ کسی خاندان میں پیدا ہونا انسان کا ذاتی اور اکتسابی کمال یا خوبی نہیں ہے۔
اگردنیوی طور پر اللہ تعالیٰ نے کسی کو اعلیٰ خاندان میں پیدا کردیا ہے تو یہ احسان وکرم ہے جو شکر وسپاس کا تقاضا کرتا ہے نہ کہ فخروگھمنڈ کے لائق ہے۔
اور بہت سی قوموں میں یہ عقیدہ موجود ہے کہ فلاں ستارہ فجر کے وقت مغرب میں ڈوبتا ہے اور اس کے مقابلہ میں دوسرا مشرق میں طلوع ہوتا ہے اور یہ اس کے طلوع وغروب کا نتیجہ ہے کہ بارش اترتی ہے۔
حالانکہ بارش کے نزول میں اس کا کوئی دخل نہیں ہے۔
زیادہ سے زیادہ اسے ایک علامت قراردیا جا سکتا ہے۔
جس سے بارش کا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
اس طرح بعض خاندانوں میں نوحہ کرنا اور سینہ کوبی کرنا یا ندبہ کرنا عام ہے۔
بلکہ دینی گھرانے بھی اس لعنت سے محفوظ نہیں ہیں۔
جبکہ اس کی سزا اس قدر سنگین ہے کہ نوحہ کرنے والی کےتمام جسم پر خارش اور کھجلی مسلط کی جائے گی۔
اعاذنا اللہ منھا۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2160]
Sahih Muslim Hadith 2160 in Urdu
ممطور الأسود الحبشي ← الحارث الأشعري